تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 21:57

پاکستان میں گذشتہ سال 67 لاکھ افراد نے منشیات استعمال کی

پشاور.......پاکستان میں گذشتہ سال 67لاکھ افراد نے منشیات استعمال کی ، ان میں سے 45لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں ، اقوام متحدہ نے انسداد منشیات و جرائم کی رپورٹ جاری کردی۔پاکستان میں منشیات سے متعلق جاری سروے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 16لاکھ افراد منشیات استعمال کرتے ہیں۔ پشاور کے مقامی ہوٹل میں انسداد منشیات و جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کے اجراء کی تقریب ہوئی۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ 2013 کے سروے کے مطابق پاکستان میں 67 لاکھ افراد منشیات استعمال کرتے ہیں جبکہ 45 لاکھ افراد منشیات کے عادی ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں منشیات استعمال کرنے کی سب سے زیادہ شرح خیبرپختونخوا میں ہے۔ جہاں 16 لاکھ افراد منشیات کے عادی ہیں، خیبرپختونخوا میں 47 ہزار افراد سرنج کے ذریعے منشیات استعمال کرتے ہیں جس سے ایچ آئی وی کے خطرات بڑھ گئے ہیں جبکہ 15 سے 64 سال تک کی عمر کے بیشتر افراد منشیات کے تباہ کن اثرات سے متاثر ہورہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.