تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 جون 2014
وقت اشاعت: 21:29

خون عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن کل منایا جا ئے گا

کراچی......این جے ٹی......پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن14 جون کو منایا جا رہا ہے جس کا مقصدناگہانی آفات اور حادثات کی شکل میں خون کی ضرورت اور مفت خون عطیہ کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ رواں برس اس دن کو منانے کا موضوع ’’زچگی کے دوران مائوں کو خون کی فراہمی‘‘ رکھا گیا ہے تاکہ نئی جنم لینے والی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔ اس دن کے حوالے سے دنیا بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین انسانی زندگی کیلئے خون اور خون عطیہ کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔ واضح رہے کہ جدید طبی سائنس نے بھی خون عطیہ کرنے کو صحت کے لئے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خون میں آئرن کی شرح میں اضافے سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے جو مختلف امراض کا باعث بنتا ہے لیکن خون عطیہ کرکے اس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق خون دینے سے بڑی تعداد میں کیلوریز میں بھی کمی واقع ہوتی ہے جو موٹاپے سے بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے تاہم یہ فائدے معمول کی بنیادوں پر خون عطیہ کرنے سے ہی حاصل ہو سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.