تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
11 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:20

سیلاب سےاجڑنےوالےعلاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

لاہور.....سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں لوگوں کیلئے گھر بار اجڑنے کادکھ ہی کیا کم تھا کہ ان علاقوں میں اب وبائی امراض بھی پھوٹ پڑےہیں ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اب تک ان علاقوں میں15 ہزارافرادسانس ،10ہزارجلدی امراض اور5ہزارگیسٹرو کی بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹرزاہد پرویز نےلاہورمیں جیو نیوزکوبتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں سانس کی تکلیف،جلدی امراض اور گیسٹرو تیزی سےپھیل رہاہے۔متاثرہ افراد میں خواتین،بچوں اور بزرگوں کی تعداد زیادہ ہے۔سیلاب کی آفت اور بیماریاں ہی کیاکم تھیں کہ سیلاب زدہ علاقوں میں سانپوں کےڈسنےکےواقعات بھی بڑھ گئے ،اب تک20افراد کوسانپ ڈس چکےہیں۔محکمہ صحت پنجاب نےمتاثرہ علاقوں سے پانی کے نمونے حاصل کرلئے۔ تاکہ وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔ڈی جی ہیلتھ نےبتایا کہ متاثرین کے لئے300میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں اب تک چالیس ہزارافراد کامیڈیکل چیک اپ کیاجاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.