12 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:1
لاہور،گوجرانوالہ اورشیخوپورہ میں 3افراد میں ڈینگی کی تصدیق
لاہور......پنجاب میں حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوناشروع ہوگیاہے اور24گھنٹوں کےدوران تین مزید مریض ڈینگی میں مبتلاہوگئے ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24گھنٹوں کےدوران مزید تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن کاتعلق لاہور،شیخوپورہ اورگوجرانوالہ سے ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کےان مریضوںمیں سے دوجنرل اسپتال اورایک میواسپتال میں زیرعلاج ہے۔ڈینگی کے مریضوں میں بیس سالہ سنیعہ،30سالہ بلال ظفر اور25سالہ نازیہ شاہد شامل ہیں۔پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 37ہوگئی۔شیخوپورہ اورلاہور میں گیارہ 11مریض ڈینگی میں مبتلاہوئے ہیں۔