تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:35

امریکی صدر کا مغربی افریقامیں ایبولا کیخلاف بڑی مہم کا اعلان

واشنگٹن.......امریکا کے صدر باراک اوباما نے مغربی افریقامیں پھوٹ پڑنے والی بیماری ایبولا سے تحفظ کے لئے بڑی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں وہاں تین ہزار فوجی اہلکار بھیجنے کا حکم دیا ہے۔واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر اوباما نے مگربی افریقا میں صحت کی دیکھ بھال کی تربیت اور حفظان صحت کابڑا پروگرام شروع کر نے کا اعلان کیا ہے۔صدر اوباما نے صحت عامہ کے حکام سے ملاقات کے بعد اس پروگرام کا اعلان کیا ہے،جس کا مقصد یہ ہے کہ مغربی افریقا میں پھوٹ پڑنے والی بیماری کے خلاف عالمی جدو جہد کی جائے جس سے اب تک دو ہزار چار سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔اس سے قبل مغربی افریقا کے ملک لائبیریا کی صدر ایلن جانس سرلیف نے امریکا سے اپیل کی تھی کہ ایبولا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی مدد کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی مدد کے بغیر اس وبا کے خلاف جاری جنگ ہار سکتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.