تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 19:44

کراچی کے شہری نگلیریا کے رحم وکرم پر

کراچی...... بلدیہ عظمٰی کراچی،واٹر بورڈ اور محکمہ صحت نے عوام کو نگلیریا کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہے،پانی کے تین ہزار900 میں سے ایک ہزار624 نمونوں میں کلورین کی مقدار غیر تسلی بخش قرار دے دی گئی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق شہر میں انسداد نگلیریا پر کام کرنے والی بلدیہ عظمٰی ،واٹربورڈ اور محکمہ صحت کی مشترکہ ٹیم نے کراچی کے مختلف علاقوں سے مئی سے 20 ستمبرکے دوران پانی کے تین ہزارنوسو نمونے حاصل کیے گئے۔ان میں سےایک ہزارچھ سوچوبیس نمونوں میں کلورین کی مقدار غیرتسلی بخش پائی گئی جبکہ پانچ سوانیس نمونوں میں کلورین موجود ہی نہیں تھی ۔ اس کے علاوہ واٹربورڈ کےایک ہزارچارسو پمپ ہائوسز میں سےایک ہزارتین سوپچاس میں کلورین مطلوبہ مقدار میں موجود نہیں تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.