تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 16:6

فیصل آباد: دل کا اسپتال موجود ، بچوں کے سرجن کی اسامیاں خالی

فیصل آباد..........فیصل آبادمیں دل کا اسپتال تو موجود ہے لیکن بچوں کے دل کا آپریشن کرنےکے لیے سرجن نہ ہونےسے بچوں کو لاہور چلڈرن اسپتال میں علاج کے لیے کئی کئی ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس دوران کئی بچے جان سے چلے جاتے ہیں ۔فیصل آباد کے رہائشی محمد اکرام کا کہنا ہے کہ اپنے ڈھائی سالہ بیٹے مزمل کی دل کی بیماری کا بروقت علاج نہ ہو سکا اور مزمل دل کی ڈھرکن رکنے پر دنیا سے چلا گیا ،اگر فیصل آباد میں بچوں کےدل کی سرجری کا انتظام ہوتا توشاید بروقت اور فوری علاج ہونے پر اس کا بچہ بچ جاتا۔فیصل آباد کا مزمل وہ واحد بچہ نہیں تھا جسے فوری دل کی سرجری کی ضرورت تھی ۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی فیصل آباد کے مطابق چلڈرن اسپتال لاہور میں فیصل آباد کے ایک ہزار سے زائد بچے فوری علاج کے منتظر ہیں لیکن والدین کو ڈر ہے کہ کہیں باری آنے سے پہلے موت انکے بچوں کو نہ چھین لے۔انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی فیصل آباد میں بچوں کے امراض کا محدود علاج ہوتا ہے ۔ اوپن ہارٹ سرجری کی سہولت بھی موجود ہے لیکن بچوں کے ماہر ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی ہے۔ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بنیادی انفرااسٹرکچر موجود نہیں ہے،فزیشن کے علاوہ بچوں کے ماہر ڈاکٹر،آئی سی یو کارڈیک سرجن کی کمی ہے۔ دل کے امراض میں مبتلا بچوں کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف کار ڈیالوجی میں تین سال سے خالی اسامیوں پر بچوں کے ماہر ڈاکٹرز اور سرجن کی تقرری عمل میں لائی جائے تاکہ علاج کے منتظر بچوں اور والدین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.