تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
7 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:20

چین میں ڈینگی پھیلنے لگا،20 ہزار افراد متاثر،6 ہلاک

بیجنگ.......چین میں ڈینگی وائرس کی وبا پھیلنے لگی۔20ہزارسے زائد افراد متاثرڈینگی بخار سے متاثر ہوئے ہیں۔چین کا گوانگ ڈونگ صوبہ ڈینگی بخار سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔صوبے بھر میں اب تک 21ہزار سے زائد ڈینگی بخار کے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔دیگر صوبوں میں بھی لوگ ڈینگی سے متاثر ہورہے ہیں۔اب تک 6افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق ڈینگی سے روزانہ ایک ہزار افراد متاثر ہورہے ہیں۔متاثرہ مقامات پر اسپرے اور صفائی کے اقدامات کے لیے ٹیمیں بھیجوادی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.