تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
8 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:32

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 17مریض سامنے آگئے

لاہور..... پنجاب میں ڈینگی کے مزید 17مریض سامنے آگئے جس کےبعد ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 196 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے ڈینگی کے تمام نئے مریضوں کا تعلق راولپنڈی اور نواحی علاقوں سے ہے اور وہ ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ مریضوں میں مبارک ،مہوش، ہمایوں، سعدیہ ،اجمیر، ذیشان ،عدیل ،علی رضا ، صابر ،جنید ،افتخار ،فیصل ،عاشق،جہانزیب ،حماد ،جبار اورجعفر شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.