14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:53
ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ، صدرممنون نے رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد.......ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر صدر مملکت ممنون حسین نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے رپورٹ طلب کر لی۔صدر مملکت نے ملک میں داخل ہونے والےتمام راستوں پرحفاظتی اقدامات سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ائیرپورٹس، بندرگاہوں اور بارڈر انٹری پوائنٹس پرا سکریننگ کی جائے، تمام صوبے ایبولا وائرس کی دوائیں وافر مقدار میں اسٹاک کریں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ اسپتالوں میں ایبولا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے وارڈ مخصوص کیا جائے۔