تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:47

ایبولا جلد یا بدیرپاکستان پہنچ جائےگا،عالمی ادارہ صحت کی وارننگ

اسلام آباد......ایبولا وائرس کا خطرہ پاکستان پر منڈلانے لگا۔عالمی اداہ صحت نے پاکستان کو خبردار کردیا۔ جلد حفاظتی تدابیر کی جائیں ورنہ نمٹنا مشکل ہوجائے گا، ایبولا وائرس جلد یا بادیر پاکستان پہنچ جائے گا۔ نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر مشیل تھیرن کا کہنا ہے کہ ایبولا کو پھیلنے سے روکنا پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔ ایبولا کے خلاف حکومت کے تمام اہم اقدامات ایک ماہ کے اندر مکمل کرے ۔ ائیرپورٹس پرایبولا کی تشخیص کیلیے اسکریننگ کے آلات اورا سپتالوں میں خصوصی وارڈ بنانا ضروری ہے۔ایبولا سے نمٹنے کےلیےپاکستان کے پاس ابتدائی کام کرنے کے لیے زیادہ وقت نہیں۔وائرس تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے پاکستان کو فوراً تیاری کرنا ہو گی۔دنیابھر میں اب تک ایبولا سے ساڑھے 4 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور 9 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.