تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:34

سوات میں مزید10افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

سوات...... سوات میں مزید10افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ،ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادبڑھ کر277تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدرعلی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے دس افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں سیدوشریف اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ اس وقت اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 13مریض زیرعلاج ہیں جن میں چھ خواتین اورسات مرد شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.