تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:36

عالمی ادارہ صحت نے نائیجیریا کو ایبولا سے پاک ملک قرار دیدیا

نائیجیریا........عالمی ادارہ صحت نے نائیجیریا کو ایبولا سے پاک ملک قرار دے دیا۔ اس سے پہلے جمعے کو سینیگال کو بھی ایبولا سے پاک قرار دیا جاچکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 42روز سے نائیجریا میں ایبولا کا کوئی نیاکیس سامنے نہیں آیا۔اس سلسلےمیں ڈاکٹر، ہزاروں سرکاری اہلکاروں اور رضاکاروں کی خدمات کی تعریف کی گئی ہے۔ اس ڈاکٹر نے ایبولا سے متاثرہ لائیبیریا سے آنے والے ایک شخص کو اپنے اسپتال میں رکھا۔ ڈاکٹر کی کوششوں سے نائیجریا میں ایبولا وائرس مزید پھیلنے سے روکا۔ ان کی کوششوں کی صدر گڈلک جوناتھن نے بھی تعریف کی ہے۔ایبولا وائرس سے نائیجریا میں صرف 8 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.