21 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:47
موٹاپا اور بھوک کم کرنے کیلئے انٹیلی جنٹ مائیکرو چپ
لندن........برطانوی سائنسدانوں نے ’انٹیلی جنٹ‘ نامی ایک مائیکرو چپ ایجاد کی ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ یہ چپ بھوک دبانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد ہی یہ عمل وزن کم کرنے کی غرض سے کی جانی والی سرجری یا جراحی کا متبادل ثابت ہوگا۔ اس چپ کو دماغ کی نس سے جوڑ دیا جاتا ہے جو بھوک کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس چپ اور الکٹروڈز کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ ان کے ذریعے اس نس کے اندر بھوک سے متعلق کیمیاوی اور الیکٹریکل علامات ناپی جا سکیں گی۔ ان اندازوں کو چپ کی مدد سے الیکٹریکل سگنل کے ذریعے دماغ تک بھیجا جاسکے گا۔ اس طرح دماغ بھوک کو کم کرنے اور کھانے سے ہاتھ روک لینا کا سگنل جسم کو دے گا۔