تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 1:24

سگریٹ بنانے والی کمپنی کی اپنے دفاتر میں سگریٹ نوشی پر پابندی

نیویارک...... امریکا میں سگریٹ بنانے والی ایک کمپنی نے اپنے دفاتر میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پابندی پر یکم جنوری 2015سے عمل کیا جائےگا،جس کے تحت کمپنی کے دفاتر کےاندر اور دفاتر کے احاطوں میں کھلے مقامات پرسگریٹ نوشی پر پابندی ہوگی۔ امریکا میں سگریٹ بنانے والی دوسری بڑی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کا مقصد معاشرے کی اخلاقی اقدار پر عمل کرانا اور ایسے افراد جو سگریٹ نہیں پیتے ان کا احترام کرنا ہے ،کمپنی کا کہنا ہے کہ 2016تک اپنےدفاتر میں سگریٹ نوشی کیلئے مخصوص جگہ تعمیر کرلی جائےگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.