تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:10

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹروک کا عالمی دن

پشاور.....پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اسٹروک کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے۔ خون کی ترسیل رکنااور دماغ کی شریان پھٹنا اس مرض کی بنیادی وجوہات ہیں۔فالج کا حملہ عام طور پر شریانوں میں رکاوٹ پید ا ہونےاور جسم کو خون کی ترسیل رک جانے کے باعث ہوتا ہے۔مریض کے دماغ کی شریان پھٹنے سے بھی فالج کا حملہ ہوسکتا ہے۔ ایسے مریضوں میں دماغ کے اندر خون جم جاتا ہے۔جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ فالج کی ابتدائی علامات میں مسلسل سردرد، زبان کا عارضی طور پر غیرمتحرک ہوجانا، ٹانگ، بازو کا کمزور ہو جانا یا انہیں جھٹکے لگنا شامل ہیں۔ جھٹکے لگنے کے کچھ ہی دیر کے بعد مریض بے ہوش بھی ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین فالج کے مریضوں کومعمول کے علاج کے علاوہ باقاعدگی سے ورزش اور بہترطرززندگی اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں، تاکہ مزید پیچیدگیوں سے بچا جاسکے۔پاکستان میں معذورہونے والوں کی اکثریت فالج سے متاثرہ افراد پر مشتمل ہے۔ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر دس سیکنڈ میں ایک فرد اسڑوک کا شکار ہوتا ہے۔ اس بیماری کا شکار ہونے والے تقریباً چالیس فیصدافراد تین ماہ کے اندر موت کے منہ میں جاتے ہیں۔ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ورزش کرنا ممکن نہ بھی ہو۔ تو سادہ خوراک ، چکنائی اور نمک کے کم استعمال کے ذریعے اسٹروک جیسے مہلک مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.