29 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:59
پولیو مانیٹرنگ سیل این ڈی ایم اے کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد......... وزیرمملکت ہیلتھ ریگولیشن سروسزسائرہ افضل تارڑکی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پولیو مانیٹرنگ سیل کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمٹ سیل کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم پولیومانیٹرنگ سیل کے انسداد پولیو اسٹیرنگ کمیٹی کےاجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکریٹریز صحت نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پولیوسےمتعلق انڈپینڈنٹ مانیٹرنگ بورڈکی سفارشات پرصوبوں سے مشاورت بھی کی گئی۔