تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 نومبر 2014
وقت اشاعت: 22:35

وزیراعظم کا پاکستان کو 6ماہ میں پولیوسے پاک کرنے کا عزم

اسلام آباد...........وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کو 6ماہ میں پولیوسے پاک کرنے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔ دفاع،داخلہ اورصحت کے وزرا پرمشتمل انسداد پولیوکمیٹی قائم کردی۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بھی بائیکاٹ ختم کر کے وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیےکابینہ کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 6ماہ میں پاکستان کو پولیو سے پاک کردیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کی جنگ ہر حال میں جیتنی ہے۔ وزیر اعظم نے چھ ماہ میں ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔کابینہ کی انسداد پولیو کمیٹی بھی بنادی۔ کمیٹی دفاع،داخلہ اورصحت کے وزیروں پرمشتمل ہوگی۔ یہ فیصلے وزیراعظم کی زیرصدارت انسداد پولیوکی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی ٰ، وفاقی وزراء اور انسداد پولیو کی عالمی تنظیموں کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ شرکاء نے ملک سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں اورآیندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پولیووائرس کا خاتمہ قومی ذمے داری ہے، پولیو کے خلاف لڑائی ہر حال میں جیتنی ہے۔ انہوں نے تمام صوبوں کو پولیو کے خاتمے کےلیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پولیو مہم کے لیے پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ مشکلات ہیں، اس کے لیے مزید کوششیں کرنا ہوں گی،پولیو کے خاتمے میں غفلت یا کوتاہی جرم ہوگی،جس کا خمیازہ آنےوالی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔ اجلاس میں انسداد پولیوفوکس گروپ بھی بنادیا گیا جو ہر15روز بعد وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گا۔ اجلاس سے پہلے وزیر اعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ سے ملاقات بھی کی اور پولیو سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.