تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 نومبر 2014
وقت اشاعت: 10:23

بلوچستان کے11 اضلاع میں انسداد پولیوکی خصوصی مہم کا آغاز ہو گیا

کوئٹہ......کوئٹہ سمیت بلوچستان کے11 اضلاع میں انسداد پولیوکی خصوصی مہم آج سے شروع ہوگئی ۔ڈپٹی مینیجر ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی کے مطابق تین روزہ مہم کوئٹہ کے علاوہ پشین، قلعہ عبداللہ، ژوب، شیرانی، لورالائِ، قلعہ سیف اللہ، نصیرآباد، جعفر آباد، موسی خیل اور لسبیلہ کی تحصیل حب میں چلائی جارہی ہے۔مہم کے دوران 13لاکھ46ہزار600بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے۔ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی کا کہنا تھا کہ مہم کے لئے 3ہزار89موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 343مراکز پر بھی انسداد پولیو کی ویکسین پلائی جائے گی جبکہ 11اضلاع میں 169مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی پولیو سے بچاو ٔکے قطرے پلانے کا انتظام کیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.