تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 نومبر 2014
وقت اشاعت: 20:57

خیبرپختونخوا: 17 لاکھ سے زائد بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے گئے

پشاور....... ملک بھر کی سطح پرپولیو کے خلاف چلائی جانے والی تین روزہ مہم کے پہلے دوروزخیبر پختونخوا کے اٹھارہ اضلاع میں ساڑھے سترہ لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے تاہم صوبے میں سب سے زیادہ تیزی سے متاثرہونے والاضلع پشاوراس مہم کاحصہ نہیں تھا۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے اٹھارہ اضلاع بٹگرام،بونیر،چارسدہ،ہری پور، کرک،مالاکنڈ،مانسرہ،نوشہرہ،شانگلہ،صوابی،سوات،تورغر،بنوں ،ڈی آئی خان،ہنگو، لکی مروت ،مردان ،اور ٹانک میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم آج شام اختتام پذیرہوگئی ہے۔ اس مہم کے دوران 28 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچائو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا تھااور اس کے پہلے اور دوسرے روز سترہ لا کھ سے زیادہ بچوں کو یہ قطرے پلا ئے گئے ۔تاہم دوسری جانب رواں سال اب تک سب سے زیادہ یعنی 13پولیو کیسزمنظرعام پرلانے والے ضلع پشاور اس مہم کا حصہ نہیں تھاجس کے بارے میں قومی ادارہ صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پشاورنے ابھی تک پہلے سے لی جانے والی ویکسین کا آڈٹ نہیں کیاجبکہ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ پشاورمیں یہ مہم 23 نومبر سے شروع کی جا رہی ہے جس میں سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.