تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 نومبر 2014
وقت اشاعت: 15:50

ملتان : انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانیوالوں کیخلاف مقدمے کا فیصلہ

ملتان......ملتان ضلع میں 124 بچوںکو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جاسکے، انکار کرنے والے 91 والدین کیخلاف پولیس مدد حاصل کرلی گئی ہے،اس بات کا انکشاف محکمہ صحت کی رپورٹ میں سامنے آیا۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق انکار کرنے والے والدین میں چار ڈاکٹرز اور ایک پروفیسر بھی شامل ہےجبکہ انکار کرنے والے کچھ والدین کا تعلق آفیسرز کالونی،رائٹرز کالونی،شاہ رکن عالم کالونی جیسے پوش علاقوں سے ہے۔محکمہ صحت بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والے یا انکار کرنے والوں کیخلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.