تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
17 نومبر 2014
وقت اشاعت: 19:44

پولیو کے خاتمے کیلیے جاپان پاکستان کو 54 لاکھ ڈالر امداد دے گا

اسلام آباد......پولیو کے خاتمے کیلیے جاپان پاکستان کو 54 لاکھ ڈالر امداد دے گا۔ امدادی رقم دسمبر2014 سے نومبر2015 کے انسداد پولیو پروگرام پر خرچ ہوگی۔ اس فنڈ سے ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو پروگرام کو موثر بنایا جائے گا ۔انسداد پولیو پروگرام کے لیے 54 لاکھ ڈالر امداد کے معاہدے پر دست خط جائیکا اور یونیسف کے نمائندوں نےاسلام آباد میں کیے ۔ یہ امدادی رقم دسمبر 2014 سے نومبر 2015 کے دوران فاٹا ،کراچی ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ہائی رسک علاقوں میں پولیو ویکسین ، سولر ریفریجریٹرز اور دیگر سامان کی خریداری پر خرچ کی جائے گی ۔نمائندہ جائیکا مٹسویوشی کاواساکی نے امید ظاہر کی کہ اب فاٹا کے ان بچوں کو بھی انسداد پولیو ویکسین دی جا سکے گی جن تک 2012 سے رسائی ممکن نہ تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.