19 نومبر 2014
وقت اشاعت: 11:3
سرگودھااسپتال میں7نومولود انتقال کر گئے،وزیراعلیٰ کا نوٹس
سرگودھا.......گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال میں 7نومولود انتقال کرگئے ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق انتقال کرجانےوالےبچوں کی عمریں 48گھنٹےسےبھی کم ہے جبکہ تمام بچوں کا انتقال گزشتہ رات ہوا۔والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کی عدم دستیابی کی وجہ سے بچوں کو حالت نازک ہونے کے با وجود انہیں اکسیجن نہ دی جا سکی ۔تاہم ایم ایس ڈاکٹراقبال سمیع کا کہنا ہے کہ اسپتال لائے گئے بچوں کی حالت پہلے ہی تشویشناک تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب نےڈی ایچ کیواسپتال سرگودھامیں بچوں کےانتقال کی خبرکا نوٹس لیتے ہو ئے ذمےداروں کا تعین کرکےان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اورسیکریٹری صحت سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔