تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 نومبر 2014
وقت اشاعت: 20:7

ملک میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز کی تصدیق

پشاور......ملک میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ،رواں سال پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 257 ہو گئی۔ ذرائع پولیو مانٹرنگ سیل کے مطابق پولیو سے متاثرہ 3 بچوں کا تعلق پشاور اور ایک کا جنوبی وزیرستان سے ہے ۔ رواں سال اب تک فاٹا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 162 اور خیبر پختونخوا میں 54 ہوگئی ہے۔سندھ میں پولیو وائرس نے 26 ، پنجاب میں 3 اور بلوچستان میں 12 بچوں کو نشانہ بنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.