21 نومبر 2014
وقت اشاعت: 10:28
سرگودھا : مرنے والے بچوں کی تعداد 3روزمیں 13ہوگئی
سرگودھا ........سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ٹیچنگ اسپتال میں مزید 2 نومولود بچے دم توڑ گئے۔ 3روز کے دوران مرنے والے بچوں کی تعداد 13ہوگئی ۔سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتا ل میں زیر علاج نومولود بچوں کی موت کاسلسلہ جاری ہے ۔آج بھی زیر علاج مزید 2نومولود بچے انتقال کرگئے ۔تین روز میں جاں بحق بچوں کی تعداد 13ہوگئی ہے ۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی موت کی وجہ قبل از وقت پیدائش اور ان کا وزن کم ہونا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے حکم پر 5رکنی تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری مکمل کرلی ہے ،جو آج وزیر اعلی کو پیش کی جائےگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں بچوں کی اموات کا ذمہ دار ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اقبال سمیع اورڈیوٹی پر مامور عملے کی غفلتکو قرار دیاگیا ہے ۔