تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 نومبر 2014
وقت اشاعت: 10:30

تھر:رواں ماہ غذائی قلت سےجاں بحق بچوں کی تعداد53ہوگئی

تھر پارکر....... صحرائے تھر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی مٹھی کے سول اسپتال میں زیر علاج دو دن کی بچی انتقال کرگئی۔عالمی اداروں نے اپنی رپورٹ میں تھر کے بچوں کو شدید غذائی قلت کا شکار قرار دیا ہے۔ خشک سالی سے متاثرہ ضلع تھر پارکر میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں سے ہونے والی ہلاکتیں نہ رُک سکیں ۔ آج بھی سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث 2 دن کی بچی انتقال کرگئی، جس کے بعد اس ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 53ہوگئی ہے۔ادھرعالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق تھرپارکر کےتیرہ سو دیہات میں 97 ہزار 5 سو 26بچوں کی اسکریننگ کی گئی۔ یونیسف، ورلڈ فوڈ سپورٹ پروگرام اور محکمہ سندھ کے نیوٹریشن پروگرام کے تحت ہونےوالے سروے کی رپورٹ کے مطابق تھرپارکر میں 16 ہزار 5 سو41بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔جن میں سے5 ہزار 9 سو 17 بچے شدید غذائی قلت میں مبتلا ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.