24 نومبر 2014
وقت اشاعت: 15:17
چارسدہ میں پولیو ٹیم پرفائرنگ سے ایک اہلکار زخمی
چارسدہ ......کراچی سمیت بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔شبقدر میں فائرنگ کرکے پولیو رضاکارکو زخمی کردیا گیا۔خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جس کے دوران1200ٹیمیں ڈھائی لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکےقطرے پلارہی ہیں ۔تحصیل شبقدر کے علاقے خواجہ وس میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیورضاکارزخمی ہوگیا۔