25 نومبر 2014
وقت اشاعت: 3:8
خیبرپختونخوامیں بھی پولیوکاایک اورکیس
پشاور......خیبرپختونخوامیں پولیوکاایک اورکیس سامنے آگیاہے۔ضلع سوات میں پانچ سال بعدپولیوکیس کی تصدیق کے بعدملک بھرمیں پولیوکیسزکی تعداد2سو62 ہوگئی ہے۔خیبرپختونخواکے ضلع سوات سے پولیوکاایک اورکیس سامنے آیاہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے 21 ماہ کے ابوطلحہ نامی بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پانچ سال بعدیہ سوات سےسامنے آنیوالایہ پہلا پولیو کیس ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوامیں رواں سال پولیوکیسزکی تعداد55 جبکہ ملک بھرمیں 2سو62 ہوگئی ہے۔