تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 نومبر 2014
وقت اشاعت: 19:53

ٹھٹھہ: اونٹوں کے بعد مویشی اور انسان بھی پراسرار بیماری کا شکار

ٹھٹھہ.......ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں اونٹوں کے بعد مویشی اور انسان بھی پراسرار بیماری کا شکار ہونے لگے۔ ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں اونٹوں میں کیمل پاکس وائرس کی تصدیق کے بعد ضلع میں مویشیوں اور انسانوں میں نئی قسم کی پراسرار بیماری پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔ گھارو کے گوٹھ احمد تھہیم میں بھینسوں کے تھنوں پر دانے نکلنا شروع ہوگئے ہیں جو آگے چل کر زخم میں تبدیل ہو جاتے ہیں جبکہ گوالے دودھ نکالنے کے دوران اس مرض کا شکارہورہے ہیں ۔گوالوں کے جسم اور ہاتھوں پر دانے نکل آئے ہیں۔ اس بیماری سے 20 سے زائد مویشی اور پانچ گوالےمتاثر ہوچکے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک صلاح الدین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری بفیلو پاکس BUFFALO POX سے مشابہت رکھتی ہے۔ نمونے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوادیئےگئے ہیں۔ متاثرہ گوالے اینٹی بائیوٹکس ویکسین لینے سے ٹھیک ہو سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.