تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
26 نومبر 2014
وقت اشاعت: 0:23

ایبولا وائرس:ڈبلیو ایچ او جائزہ مشن کا اسلام آباد ائیرپورٹ کا معائنہ

اسلام آباد......ایبولا وائرس سےنمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے عالمی ادارہ صحت کا جائزہ مشن پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے، مشن اسلام آباد کے داخلی راستوں کے دورے کے بعد لاہور روانہ ہو گیا ہے۔ ایبولا وائرس سے نمٹنے کیلئے عالمی ادارہ صحت کے 5 رکنی جائزہ مشن نے اسلام آباد میں پمز، قومی ادارہ صحت اور ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ مشن نے پمز میں آئیسولیشن وارڈ میں ممکنہ ایبولا وائرس کے لئے مختص بستر بڑھانے کی سفارش کی۔ عالمی ادارہ صحت کا مشن اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران کراچی، لاہور اور پشاور کے تمام داخلی راستوں اور ایبولا کے لئے مختص اسپتالوں کا دورہ کرے گا اور حکومت کو سفارشات بھی پیش کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.