26 نومبر 2014
وقت اشاعت: 16:17
نواز شریف کی کوئٹہ میں پولیو ورکرز پر حملے کی شدید مذمت
کھٹمنڈو.......وزیر اعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں پولیو ورکرز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعظم نوازشریف نے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ پولیو ورکرز پر حملے افسوسناک ہیں،حملہ آورپاکستان اوراس کے مستقبل کے دشمن ہیں،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔