27 نومبر 2014
وقت اشاعت: 9:27
تھر پارکر : غذائی قلت سےایک بچہ جاں بحق ،اموات 70ہوگئیں
تھر پارکر .....تھرپارکر کے علاقے نگر پارکر کے سرکاری اسپتال میں 6ماہ کا بچہ انتقال کرگیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے سبب اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،نگرپارکر کے اسپتال میں زیر علاج6ماہ کا بچہ آج صبح انتقال کرگیا۔ جس کے بعد رواں ماہ مرنیوالے بچوں کی تعداد 70ہوگئی ہے۔