27 نومبر 2014
وقت اشاعت: 22:29
عالمی ادارہ صحت کا بلوچستان بھر میں تمام آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ........ عالمی ادارہ صحت نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پولیو سمیت تمام آپریشن غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈبلیو ایچ او ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان بھر میں اپنی تمام سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کے بعد کیا گیا ہے۔ دوسر ی جا نب یونیسیف حکام نے بھی اپنے نمائندوں کو اپنی بیرونی سرگرمیاں معطل کر نے کی ہدایت کر دی ہے۔ کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں گزشتہ روز فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چار پولیو ورکرز جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئی تھیں۔