تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:36

جیکب آباد :مزدور کے تین بچے پراسرار بیماری کی وجہ سے معذور ہو چکے

جیکب آباد ......جیکب آباد ریلوے کالونی میں رہائش پذیر ایک مزدور کے تین بچے پراسرار بیماری کی وجہ سے جسمانی طورپر معذور ہو چکے ہیں ۔ شعبان ابڑو جیکب آباد کی ریلوے کالونی میں رہتا ہے، اس کے تین بچے کسی، پراسرار بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں ، اور پانچ چھ سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے انکے ہاتھ اور پائوں مڑجاتے ہیں اور پورے جسم سے طاقت ختم ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے وہ نہ تو صحیح طرح سے گھوم سکتے ہیں اور نہ ہی کچھ کھاپی سکتے ہیں ۔ شعبان ابڑو غربت کے باعث اپنے بچوں کا علاج نہیں کراسکتا۔پراسرار بیماری میں مبتلا بچے بیماری کے باعث اسکول بھی نہیں جاسکتے ، جبکہ ان بچوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی دوسرے بچوں کی طرح پڑھنا چاہتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کراچی یا کسی بڑے شہر کے اسپتال میں مرض کی درست تشخیص ہوجائے تو ان بچوں کا علاج ممکن ہوسکتا ہے لیکن شعبان ابڑو روزانہ مزدوری کرکے دو سے تین سو روپے کمالیتا ہے ، جس سے گھر کا گزارا بھی مشکل سے ہوتا ہے ، اس صورت حال میں وہ بچوں کا علاج نہیں کراسکتا ، شعبان ابڑو منتظر ہے کہ کوئی رحم دِل مخیر شخص آئے اور اس کے بچوں کا علاج کرائے تاکہ اس کے بچے بھی عام بچوں کی طرح زندگی گزار سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.