20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:52
پنجاب میں تھیلیسیمیا کے15 مریض بچوں میں ایڈز کا انکشاف،وزیراعلیٰ کا نوٹس
لاہور.........پنجاب میں تھیلیسیما کے15 مریض بچوں میں ایڈز کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےتھیلیسیمیا کے مریض 15بچوں کوبغیر اسکریننگ خون لگانے کی خبر کاسخت نوٹس لیتےہوئےمشیر صحت اورسیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ محکمہ صحت پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کے لئے4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےمشیرِ صحت اور سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ تھیلیسیمیا کے مریض 15بچوں کوبغیر اسکریننگ خون لگانے کی خبر کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ اُدھرمحکمہ صحت پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کے لئےڈاکٹرمحفوظ الرحمان کی سربراہی میں 4۔کنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو24گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ ذرائع نےبتایا ہے کہ ایڈزمیں مبتلا ان 15بچوں میں سے7کا تعلق لاہوراور8کاراولپنڈی سے ہے۔