تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 17:25

جگر کے عارضےمیں مبتلاسیالکوٹ کا صابرعلاج کیلئے مدد کا منتظر

اسلام آباد..........جگر کے عارضے کے سبب موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا صابر حسین6بچوں کا واحد سہارا ہے،ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اب علاج صرف ٹرانسپلانٹ ہے،جگر کاعطیہ دینے والے بھی موجود ہیں مگرغربت علاج میں رکاوٹ بنی بیٹھی ہے۔ سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال کا 44سالہ صابر حسین الیکٹریشن ہے، چار سال پہلے جب پتہ چلا کہ جگر کا عارضہ ہو گیا ہے تو پورا خاندان جیتے جی مر گیا، روزگار بھی گیا اور زندگی بھر کی جمع پونجی بھی۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ مرض کا علاض ہے صرف ٹرانسپلانٹ اور خرچہ ہو گا لاکھوں روپے۔مگر صابر کے پاس تو بچی ہے صرف مفلسی ۔ ڈاکٹر بولتے ہیں ٹرانسپلانٹ کراو اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔خرچہ تو بہت زیادہ بتاتے ہیں۔ 65،70لاکھ بتاتے ہیں،مالی وسائل نہیں ہیں ہمارے پاس۔چار جوان بیٹیاں، دو چھوٹے بیٹے اور بیوی، اب صابر حسین ان سب کے ساتھ شہر اقتدار میں کسی مسیحا کی آس لگائے بیٹھا ہے۔ زندگی کی پت جھڑ، بہار کی منتظر ہے۔ بچیاں چار اور دو بچے ہیں ،بڑی بچی 17سال کی،چھوٹی 15سال کی ہے۔ایک 7سال کی ہے بچہ پانچ سال کا ہے۔سرِراہ بیٹھے اس مجبور و بے کس خاندان سے کوئی ہمدردی کرنے رک جاتا ہے تو بہت سے قدم ادھر دیکھے بغیر ہی آگے بڑھ جاتے ہیں، یہ مفلس خاندان اس انتظار میں ہے کہ امید کا سورج ڈوبنے سے پہلے زندگی کی کوئی کرن پا لے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.