تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:32

پشاور میں پولیو مہم ،7لاکھ بچوںکو قطرے پلانے کا ہدف

پشاور.....پشاورمیں آج پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران 7 لاکھ سے زائد بچوں کوقطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔شہر میں موٹرسائیکل چلانے پرپابندی ہوگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیومہم کے دوران شہرمیں امن وامان قائم رکھنے کے لئے پوری منصوبہ بندی کی گئی ہے اورشہرکواس حوالے سے مختلف زونزمیں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ اس دوران موٹرسائیکل چلانے پربھی پابندی ہوگی قبائلی علاقوں سے شہرکی سرحد پردونوں جانب نگرانی کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نےبھی اس دن کے لئے شہرمیں دفعہ 144 نافذ کی ہے۔ اس ایک روزہ مہم کے دوران7 لاکھ بچوں کوپولیوسے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے اوروالدین کا کہنا ہے کہ بچوں کوپولیو سے بچاوکے قطرے پلانے چاہئیں۔ان کا کہنا ہے کہ دوقطرے اگران کے بچوں کوعمربھرکے لئے اپاہج ہونے سے بچاسکتے ہیں تواس میں کوئی حرج نہیں۔ پشاورمیں اس ایک روزہ مہم کے لئے سیکورٹی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ پولیورضاکاروں کونقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کوکامیاب نہ ہونے دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.