تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:38

ملک میں پولیو کے مزید4کیسزسامنے آگئے،رواں سال تعداد280ہوگئی

اسلام آباد .....ملک میں پولیوکےمزید4کیسزسامنےآگئے،متاثرہ بچوں کاتعلق سوات، جنوبی وزیرستان اورخیبر ایجنسی سے ہے، رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد280 ہوگئی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کا شکار ہونے والے دو بچوں کا تعلق خیبر ایجنسی سے جب کہ باقی دو سوات اور جنوبی وزیرستان سے ہے۔رواں سال اب تک فاٹا میں پولیو کے172 کیسزز سامنے آئے ۔ خیبر پختونخوا میں 61 ، سندھ سے 27 ، پنجاب 3 اور بلوچستان سے پولیو کے 17 کیسزز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.