تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:51

تھرپارکر ایک اور نو مولود دم توڑ گیا،تعداد 111ہوگئی

تھر پارکر .....سول اسپتال مٹھی میں ایک اور نومولود دم توڑ گیا۔رواں دسمبر میں اموات کی تعداد 111 ہوگئی۔رواں سال کے آخری روز بھی تھرپار میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔سول اسپتال مٹھی میں 11 روز کا بچہ انتقال کرگیا جس کے بعد ماہ دسمبر میں بچوں کی اموات کی تعداد 111 ہوگئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق اب بھی کئی بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.