تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:46

ملتان میں تین روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز

ملتان........ملتان میں تین روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے دوران 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ملتان میں14جنوری تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کیلیےمحکمہ صحت نے 18سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔پولیو ٹیموں کے تحفظ کیلیے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگا ئی گئی ہیں جو پولیورضاکاروں کے ساتھ رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.