13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:18
تھر،غذائی قلت،رواں ماہ مرنیوالوں کی تعداد 35 ہوگئی
تھرپارکر........تھرپارکر میں آج مزید دو بچے انتقال کرگئے ۔ رواں ماہ مرنیوالوں کی تعداد 35 ہوگئی ۔تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں 4 سال کی بچی لیلہ مبینہ طور پر غذائی قلت سے بیماری کا شکار ہوکر زیر علاج تھی جو آج انتقال کرگئی ۔ اسلام کوٹ کے گاؤں آرنیارو میں بھی نومولود بچہ خالق حقیقی سے جاملا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رواں ماہ تھرپارکر میں مبینہ غذائی قلت اور قبل ازوقت پیدائش کے باعث مرنیوالے کی تعداد 35ہوگئی ہے۔