تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:34

پشاور:رواں سال کی پہلی انسدادپولیو مہم آج ہوگی

پشاور.....پشاور میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم آج شروع کی جا رہی ہے ۔ اس موقع پر ضلع بھر میں ایک روز کیلئے موٹر سائیکل چلانے پر پاپندی عائد ہوگی۔ محکمہ صحت کے مطابق ایک روزہ مہم کے دوران 7لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے 4 سو سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ پاپندی کا اطلاق صبح 8 سے شام5 بجے تک ہوگا۔ پولیو رضاکاروں کی حفاطت کے لئے 4 ہزار سےزیادہ پولیس اہلکار تعینات کئے جائینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.