تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:17

قازقستان میںپراسرار بیماری ،ماہرین پریشان

استانا.......قازقستان کے ایک گائوں میں پراسرار بیماری نے ماہرین کو پریشان کردیا ہے، لوگ کئی کئی دن سونے لگے ہیں، قازقستان کے شمالی صوبے اکمولا کےگائوںکالاچی کے افراد کو گزشتہ دو سال سے نیند کی ایک پراسرار بیماری کا سامنا ہےاس بیماری میں لوگ اچانک سوجاتے ہیں اور پھر کئی کئی دن تک جاگتے نہیں، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ گاؤں یورینیم کی سابقہ کان کے قریب واقع ہے اس وجہ سے لوگوں کو یہ بیماری لاحق ہو رہی ہے ، اس پراسرار بیماری کی وجوہات جاننے کے لیے اب تک 7 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں لیکن تاحال ڈاکٹرز کچھ نہیں جان سکے ہیں، اور اب انہیں یہاں سے دوسری جگہ منتقل کیاجارہا ہے ۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس سال مئی تک تمام افراد کو دوسری جگہ منتقل کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.