تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:48

خیبر پختونخوا:پونے دو سال میں صحت کے شعبے میں کوئی بڑا وعدہ پورا نہ ہوسکا

پشاور..........تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اب ان کی توجہ نئے خیبرپختونخوا بنانے پرہوگی جہاں پرلوگ ان کی حکومت سے صحت کی بہترسہولتیں ملنے کی آس لگائے بیٹھے تھے لیکن پونے دوسال کے عرصے میں اس میدان میں کوئی بڑا وعدہ پورا نہ ہوسکا۔ خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت بنی تو صحت کو ترجیح اول قرار دیا گیا جس کے بجٹ میں رواں مالی سال 3ارب روپے کا اضافہ کرکے اس کو 25ارب 23کروڑروپے کر دیا گیا لیکن رقم میں اس اضافے کا بھی کوئی بڑافائدہ عوام کو نہ ہوسکا۔ صوبائی وزیرصحت اب بھی کسی بڑے منصوبے کی تکمیل کا حوالہ دینے کی بجائے کہتے ہیں کہ وہ مختلف اضلاع میں اسپتال بنارہے ہیں، ان کے دعوؤں کے برعکس آج بھی اسپتالوں میں کینسر، ایڈز، گردہ اورجگرکے مریض مفت علاج کے وعدے پرآتے ہیں اورمایوس لوٹ جاتے ہیں۔ صوبائی حکومت نے رواں مالی سال صحت عامہ کے جن منصوبوں کا اعلان کیا ان میں سے زیادہ ترپچھلے سال کے بجٹ کا بھی حصہ رہے ہیں۔ 2014ء میں بھی صحت کے شعبے میں کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوسکا یہاں تک کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو آج بھی بنیادی طبی سہولتیں نہ ملنے کا مسئلہ درپیش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.