2 فروری 2015
وقت اشاعت: 5:25
کراچی:ڈاکٹروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ،اغوا اور تشدد ،آج اوپی ڈی بند
کراچی.......ڈاکٹروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ،اغوا اور تشدد کے خلاف آج سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈی بند رکھی جائیں گی ۔ڈاکٹروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ،اغوا ،اسپتالوں میں تشدد اور حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو تحفظ دینے میں ناکامی کے خلاف آج سندھ ڈاکٹرز ویلفیئرز ایسوسی یشن کی جانب سے آج سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کیاجائے گا ۔ ایسوسی ایشن نے پرائیویٹ کلینک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایس ڈی ڈبلیواے کاکہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی کوئی داد رسی کرنے والا نہیں ہے۔ایسوسی ایشن ڈاکٹروں کے تحفظ کے لئے ہر وقت احتجاج کرتے رہیں گے اور آج کی ہڑ تال بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے کیونکہ قانون نافذ کرنے والے ادارےڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ آج شام 4 بجے تمام ڈاکٹر سیاہ پٹیاں باندھ کر پی ایم اے ہاؤس کراچی پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔