تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
13 فروری 2015
وقت اشاعت: 13:39

محکمہ صحت بلوچستان :بیرون ملک مقیم21ڈاکٹروں کو برطرف

کوئٹہ .....محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے کے سرکاری ملازمت کےدوران بیرون ملک مقیم 21ڈاکٹروںکو ملازمت سے برطرف کردیاہے۔اس بات کا انکشاف صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر رحمت بلوچ نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اندرون صوبہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئےاقدامات کئےجارہےہیں،اسی حوالے سے محکمہ صحت کےتحت 132ماہر ڈاکٹروں کو بلوچستان کے16اضلاع میں ٹرانسفر کردیاگیاہے، ٹرانسفر کئےگئے ڈاکٹرز ایک ہفتہ کے اندر جائےتعیناتی پر حاضر نہ ہوئےتو ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے شیخ زیداسپتال، مفتی محموداسپتال اور بےنظیر اسپتال کو بھی ٹیچنگ اسپتال بنایا جا رہاہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ کوئٹہ میں سرکاری اسپتالوں میں ادویات فروخت کرنےوالی مافیاکا خاتمہ کیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.