تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 فروری 2015
وقت اشاعت: 7:24

کراچی :8حساس یوسیزمیں 2روزہ انسداد پولیو مہم شروع

کراچی .....کراچی کی8 حساس یونین کونسلز میں 2 روز ہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔بھرپور سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 4 یوسیز میں آج جبکہ 4 میں کل مہم جاری رکھی جائیگی۔کراچی کی 188 یونین کونسلز میں سے 4 حساس ترین یونین کونسلز میں آج خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ حساس ترین علاقوں میں گڈاپ یوسی 4، اورنگی ٹاون یوسی7، بلدیہ ٹاون یوسی 2 اور سائٹ یوسی 9 شامل ہیں۔محکمہ صحت نے پہلی بار شہر میں پولیو ورکرز کی 3 گنا زیادہ تعداد کے ساتھ حفاظتی مہم کا فیصلہ کیا ہے۔ مہم میں 73 ہزار943 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔شیڈول میں شامل بقیہ 4 یونین کونسلز میں کل انسداد پولیو مہم کی جائیگی۔ خصوصی مہم کے ان راونڈز کاسلسلہ 7 ہفتوں تک جاری رہیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.