20 فروری 2015
وقت اشاعت: 17:18
میر خلیل الرحمان میموریل سو سائٹی کے زیر اہتمام جگر کے امراض پر سیمینار
کراچی......... میر خلیل الرحمان میموریل سو سائٹی کے زیر اہتمام جگر کے امراض پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ماہرین طب نے جگر کے امراض کی تشخیص اور علاج سے متعلق آگاہی فراہم کی۔بیماریوں سے پاک، صحت مند معاشرے کا بیڑا اُٹھائے میر خلیل الرحمان میموریل سو سائٹی کا کاروان آج پہنچا ایک بار پھر کراچی جہاں مقا می ہو ٹل میں ماہرین طب نے جگر کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے بارے میں کارآمد معلومات فراہم کیں-ماہرین کا کہنا تھا کہ ہیپاٹیٹس بی اور سی سے بچنے کیلئے عوام مرغن غذائوں سے پرہیز اور روزانہ ورزش کریں- ماہرین طب کے مطابق پاکستان کی آبادی کا تین سے چار فیصد حصہ جگر کے مختلف امراض میں مبتلا ہے جس میں دن بدن تشویشناک حد تک اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ایم کے آرایم ایس کے چیئر مین واصف ناگی کی میزبانی میں سیمنار میں شرکا کی جانب سے سوال و جواب بھی کئے گئے جس پر ڈاکٹروں نےمفید آراء پیش کیں۔ میر خلیل الرحمان میموریل سو سائٹی کے زیر اہتمام کانفرنس میں جہاں جگر کے مختلف امراض پر دور جدید کے تقاضوں کو ہم آہنگ رکھتے ہوئے ادویات اور علاج پر بات چیت کی گئی وہیں اعضا کے عطیہ پر بھی زور دیا گیا ۔