21 فروری 2015
وقت اشاعت: 22:36
لاہور :غریب محنت کش بیٹوں کی پراسرار بیماری کے ہاتھوں بے بس
لاہور........لاہور کا ایک غریب محنت کش،پےدرپے تین جوان بیٹوں کی پراسرار بیماری کے ہاتھوں بے بس ہو کر خود بھی بسترسے جا لگا ہے۔ غربت کے بعد بیماری اور فاقوں میں گھرے گھرانے کی بےبسی اور بےچارگی کا احوال بتا رہے ہیں۔ لاہو رکے علاقے بھٹہ چوک کے رہائشی ظریف شاہ کے تین بیٹے پراسرار بیماری کا شکار ہیں جبکہ اب وہ خود بھی گردوں کی بیماری سے بےدم ہے۔ 21سالہ نعیم،14سالہ حمزہ، 10سالہ مزمل،تینوں میں جوبھی 10 سال کی عمر تک پہنچا،پراسرار بیماری کے ہاتھوں بستر سے جا لگا۔ بیٹوں کے علاج کے لیے جہاں بھی گیا مایوسی مقدربنی۔ معذور بیٹوں کی ماں بیمار شوہر کی شریک حیات بھی بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ظاہر شاہ کے داماد کا کہنا ہے کہ وہ بھی ہر طرح کی مالی اور اخلاقی مدد کے بعد اب خالی ہاتھ ہے۔بیماری اورفاقوں کے ڈیرے ڈالے اس گھر کے، مکین کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔بچوں کی بیماری سے لڑتے لڑتے ظریف شاہ خودبھی مریض بن گیا لیکن اس کاکہناہے کہ وہ مجبورضرور ہے لیکن ناامید نہیں۔