24 فروری 2015
وقت اشاعت: 8:24
کراچی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
کراچی......کراچی میںآج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ٹرین میں بھی ایمونائزیشن ڈیسک قائم کردی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی کی انتالیس یونین کانسلز میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغا کیا گیا ہے جہاں شہر کے پانچ سال سے کم عمر کے چھ لاکھ اسی ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور رضاکاروں کو بھی سیکیورٹی فراہم کی جائیگی جبکہ پولیو جیسے موذی مرض پر قابو پانے کے لئے کراچی کی بزنس ٹرین میں بھی پولیو ایمونائزیشن ڈیسک قائم کی گئی ہے جہاں سفر کرنے والے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔